ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تالابوں پر غیر قانونی قبضوں کی رپورٹ جلد: کے بی کولیواڈ

تالابوں پر غیر قانونی قبضوں کی رپورٹ جلد: کے بی کولیواڈ

Tue, 14 Mar 2017 10:44:16    S.O. News Service

بنگلورو،13؍مارچ(ایس او نیوز) شہر بنگلور اور مضافات میں تالابوں پر غیر قانونی قبضوں کی جانچ کرنے والی ایوان کمیٹی کی رپورٹ تیار ہوچکی ہے، یہ بات آج ریاستی اسمبلی اسپیکر اور اس کمیٹی کے چیرمین کے بی کولیواڈ نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایوان کمیٹی کے ممبران کی منظوری کے ساتھ ہی اس کمیٹی کی رپورٹ عنقریب ایوان میں پیش کردی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ 15مارچ سے شروع ہونے والے بقیہ بجٹ اجلاس کے دوران ہی کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہر بنگلور اور مضافات میں تالابوں پر غیر قانونی قبضوں کے متعلق اس رپورٹ میں کئی حساس نکات شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بجٹ اجلاس کے دوران پچھلے اجلاس کی مانند اراکین اسمبلی کی غیر حاضری کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام کو سخت ہدایت دی جاچکی ہے کہ کورم کے حساب سے مطلوبہ تعداد میں ہر پارٹی کے اراکین کو ایوان میں موجود رہنا ہوگا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام پارٹیوں کی طرف سے ان کی اس ہدایت پر سختی سے عمل کیاجائے گا۔


Share: